ڈچ کھلاڑی کے مذاق پر بھارتی سیخ پا
ماضی کے مایہ ناز بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، جس کے بعد دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان ہی میں سے ایک نیدرلینڈز کے باؤلر پیٹر بورن بھی تھے جنہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا 'میں نے یوراج کے خلاف چند مرتبہ بولنگ کی ہے اور میں بھی انہیں آؤٹ نہیں کرپایا اس کا مطلب وہ کوہلی سے زیادہ اچھے کھلاڑی ہیں۔'
I played against Yuvraj a couple of times and even I couldn't get him out, which makes him a better player than Kohli imo
— Peter Borren (@dutchiepdb) June 11, 2019
پیٹر بورن ورلڈ کپ 2011 کے درمیان ہالینڈ اور انڈیا کے ایک میچ کا ذکر کررہے تھے، جس میں کامیابی حاصل کرکے بھارت نے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنائی تھی۔ اس میچ میں یوراج نے 51 رنز بنائے تھے تاہم کوہلی اس میچ میں 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ڈچ کھلاڑی کے ٹوئٹ میں یہ بات واضح تھی کہ وہ مذاق کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹ شائقین کو یہ بات پسند نہیں آئی کہ بورن نے یوراج کو کوہلی سے بہتر کیسے قرار دیا اور بے چارے پیٹر بورن بلاجواز تنقید کا نشانہ بنتے رہے۔ کسی نے پیٹر بورن کو دنیا کا بدتین بولر قرار دیا تو کسی نے ان کے اعداد و شمار نکال کر انہیں چڑانے کی کوشش کی۔ کس نے کیا کہا۔۔۔؟ ذیل میں دیکھیں۔۔۔
Sanju Manju level cricket expert 😂😅😅 — VISHAL..!!🇮🇳🇮🇳 (@ImVisuu07) June 11, 2019
— परमाणु वैज्ञानिक मेथा। (@metho_mehaniyo) June 11, 2019
@imVkohli averages a measly 12 against the Netherlands. However, @jpduminy21 averages 190 against them. Who's the "best" batsman in the world now? 😉 — थानोस ने कुछ गलत नहीं किया (@ComradeThanos) June 12, 2019
Peter GOAT Borren pic.twitter.com/Zh2z8bDEuq
— Ashwin Doke (@ashwindoke) June 11, 2019
This is a good way to get publicity... 😝 People don't even think what they are going to publish how it impact on their image. — Pranav Soni (@PravsInfotech) June 12, 2019
خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی کپتان اور جدید کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی نے بھارتی تماشائیوں کی چھوٹی سوچ پر اسٹیون اسمتھ سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.