شرمین عبید چنائے چورنکلیں۔۔۔

شائع 03 مارچ 2016 06:42am

sharmin000000000000000

لاہور:پاکستان کے معروف اور با صلاحیت ہدایتکار سید نور نے لگایا شرمین عبیدچنائے پر چوری کا الزام جسے سن کر سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں اپنی آنے والی فلم بھائی وانٹڈ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے نے میری فلم کا آئیڈیا اور اسکرپٹ چوری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسال قبل میں نے فلم پرائس آف آنر بنائی جو دوہزار سولہ میں ریلیز ہونی ہے،لیکن شرمین نے میری کہانی چرائی اور اپنے نام سے فلم بنالی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں اپنی فلم پرائس آ ف آنر آسکر میں بھیجتا تو یقینا میری فلم ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی۔

پاکستان کے مایا ناز اداکار معمر رانا بھی پیچھے نہیں رہے انہوں نے شرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان،عراق اور فلسطین میں کئے جانے والے ڈرون حملوں پر بھی فلمیں بنائیں۔

واضح رہے کہ شرمین عبید کو گزشتہ ہفتے مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم آگرل ان دا ریور کیلئے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔