ہالی وڈ فلم گھوسٹ بسٹرز کا ٹریلر جاری
نیویارک :ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹرز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ پندرہ جولائی کو امریکی سینما گھروں میں ہالی ووڈ فلم گھوسٹ بسٹرز خوف کے سائے پھیلانے آئے گی، فلم کا نیاٹریلر ہارر فلموں کے شائیقن کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
فلم گھوسٹ بسٹرز میں جہاں خوف اور دہشت کے رنگ ہونگے وہاں کامیڈی کا تڑکہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی بھوتوں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک میں ڈیرے ڈال کر شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیتے ہیں۔ اور پھر چار خواتین سائنسدانوں کی ٹیم ان بھوتوں کا مقابلہ کرنے میدان میں آتی ہے۔ اور نیویارک کو بھوتوں سے آزادی دلواتی ہے۔ہال فیگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کے نمایاں کرداروں میں کرس ہیمس ورتھ،کرسٹن وی،ملیسا میکارتھی ،کیٹ میکنن ،کرن سونی اور بلم رے شامل ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔