کرن جوہرنے شاہ رخ کے حوالے سےدیا اہم بیان۔۔۔
ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور معروف ہدایتکار کرن جوہر کی دوستی پورے بھارت میں مشہور ہے،دونوں نے ایک ساتھ بہترین فلمیں کی ہیں ۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شائقین کو کافی عرصے سے انتظار تھا کہ شاہ رخ اور کرن دوبارہ کب ایک ساتھ کام کریں گے اور انہیں بہترین فلم دیکھنے کو ملے گی۔
لوگوں کاانتظار اب ختم ہوا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرن جوہر نے مداحوں کو پیغا م دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد میں اور شاہ رخ ایک ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں ۔
فلم کی کہانی اور نام کے بارے میں ابھی انہوں نے کچھ نہیں بتایا اور کہا ہے کہ بہت جلد لوگوں کو خوشخبری ملے گی۔
واضح رہے کہ کرن اور کنگ خان نے متعدد کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں کچھ کچھ ہوتا ہے،کبھی خوشی کبھی غم،مائی نیم از خان وغیرہ شامل ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔