رنبیرنے سلمان اورسنجے کے بیچ دراڑ ڈال دی۔۔۔

شائع 07 مارچ 2016 06:33am

colaj0000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دوستی اور دشمنی دل سے کرتے ہیں اگر کسی سے دشمنی کرلیں تو زندگی بھر اس کی طرف نہیں دیکھتے ،لیکن دوستی میں سامنے والے انسان کو بھائیوں سے بڑھ کر مانتے ہیں۔

سلمان خان اداکار سنجے دت کو بھائیوں سے بڑھ کر چاہتے ہیں لیکن اچانک سنجے کے ساتھ ان کا رویہ سرد مہری اختیا ر کر گیاہے اور اس کی وجہ کوئی ور نہیں بلکہ اداکار رنبیر کپور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار راج کمار ہیرانی سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ فلم میں رنبیر کپور کو مرکزی کردار میں لینا چاہتے ہیں ،یہ سن کر سلمان زیادہ خوش نہیں ہیں ۔

اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان حال ہی میں ہونے والی علیحدگی کے باعث سلمان رنبیر کپور سے خفا ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ سنجے اور سلمان کے درمیان بھی فاصلے بڑھ گئے ہیں۔