پاکستانی اداکارہ آسیہ بیگم کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے
لاہور:لالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ آسیہ بیگم کو مداحوں سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے، اداکارہ آسیہ بیگم نے اپنے فلمی سفر کے دوران درجنوں اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تفصیلات کے مطابق انیس سو باون میں بھارتی پنجاب میں پیدا ہونے والی لالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ آسیہ بیگم نے انیس سو ستر میں فلم گھرناٹا سے فلمی سفر کا آغاز کیا، ابتدا میں اداکارہ آسیہ اردو فلموں میں جلوہ گر ہوئیں مگر بعد ازاں پنجابی فلموں میں بھی کام کرنے کے باعث انڈسٹری کی مقبول ترین ہیروئن بن گئیں۔
اداکارہ آسیہ کیلئے ستر اور اسی کا عشرہ کامیابیوں کا دور گردانا جاتا ہے۔ ان کی کامیاب فلموں میں دو رنگیلے، نوکر ووٹی دا، شریف بدماش، مولاجٹ، بہرام ڈاکو، دیس پردیس اور وحشی گجر قابل ذکر ہیں۔
منفرد اور لازوال اداکاری کی بدولت انہوں نے انیس سو ستتر میں بننے والی فلم قانون کیلئے نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کیا،آسیہ بیگم نو مارچ دو ہزار تیرہ کو کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔