فواد عالیہ کی کونسی عادت پرہیں فدا؟جانئے۔۔
ممبئی:عالمی شہرت کے حامل پاکستانی اداکار فواد خان ان دنوں بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں،ان کا پنی ساتھی اداکارہ عالیہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں عالیہ کی وقت کی پابندی کرنے کی عادت بے انتہا پسند ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اور با صلاحیت اداکار ان دنوں اپنی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز کی تشہیر میں مصروف ہیں ،ان کا اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ یہ جان کر بہت حیران ہیں کہ عالیہ وقت کی پابندی کا خیال رکھتی ہیں۔
فواد نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عالیہ کپور اینڈ سنز کی شوٹنگ کے دوران ہمیشہ وقت پر پہنچتی تھیں،انہوں نے عالیہ کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ عالیہ بہت چھوٹی عمر میں بے پناہ صلاحیتوں کی مالک ہیں۔
واضح رہے کہ عالیہ اور فواد اپنی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ سدھار تھ اداکار ملہوترا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔