سوناکشی نے ایسا کیا کردکھایا کہ ریکارڈ بنا لیا
ممبئی:بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا جنہوں نے فلم دبنگ سے بے پناہ مقبولیت حاصل کر لی ، حالیہ انہوں نے ایک ایسا کام کر دیکھایا جس سے سب حیران رہ گئے ۔ سوناکشی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی ان خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں خود کو منواکر لوگوں کے دل میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سوناکشی صرف اداکاری میں ہی کمال نہیں دکھاتیں بلکہ ان کے پاس ایک ایسا ہنر ہے جس کی بدولت انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا خطاب حاصل کرلیا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا۔
سوناکشی نے یہ خطاب ناخنوں پر سب سے زیادہ نیل پالش لگانے کیلئے حا صل کیا،سوناکشی کے ساتھ اس مقابلے میں دیگر خواتین بھی شریک تھیں لیکن انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ریکارڈ بناکر ایک نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ کوئی عام بات نہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل ہونا نہایت بڑی بات ہے، اور یہ کام آخر کار سوناکشی نے کر دکھا یا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔