کرینہ کاارجن کپورکے ساتھ شادی کا اعلان۔۔
ممبئی:کرینہ کپور کا شمار بولی وڈ کی خوبرو اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ،وہ نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ اداکار سیف علی خان کے ساتھ ایک بہترین زندگی گزار رہی ہیں۔
کرینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم کی اینڈ کا کی تشہیر میں مصروف ہیں ،تشہیری تقریب کے دوران انہوں نے ایک ایسی بات کہہ دی جسے سن کر وہاں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور نے اپنی فلم کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ارجن اتنا بہترین کھانا بناتے ہیں کہ وہ سیف کو چھوڑ کر ان سے شادی کرلیں گی ،ان کی اس بات نے وہاں موجود تمام لوگوں کو پریشان کردیا۔
لیکن پھر کرینہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا صرف مزاق میں کہا تھا وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔
واضح رہے کہ کرینہ اور ارجن اپنی آنے والی فلم کی اینڈکا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ،فلم میں کرینہ ایک بزنس وومن جبکہ ارجن گھریلو شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں ،فلم رواں سال یکم اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔