ارجن نے کرینہ کپورکی اصل عمرسب کوبتادی

شائع 12 مارچ 2016 07:12am

arjun-kapoor000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور ان دنوں کرینہ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی اینڈ کا کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کرینہ کپور کی عمر کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار ارجن کپور کا کہنا تھا کہ کرینہ کی پہلی فلم ریلیزکے وقت میں صرف پندرہ سال کا تھا اور دسویں جماعت کا طالبعلم تھا۔

ان کی اس بات پر میڈیا نمائندے حیرت زدہ رہ گئے ،ارجن نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کرینہ کو پہلے سے جانتا تھا ، ان کی شخصیت نے مجھے بے انتہا متاثر کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرینہ جیسی ماضی میں دکھتی تھیں آج بھی بالکل ویسی ہی ہیں ان میں کوئی بدلاﺅ نہیں آیا ہے وہ کل کی طرح آج بھی بے انتہا خوبصورت ہیں ۔

واضح رہے کہ کرینہ نے سن دوہزار میں فلم ریفیوجی کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اداکار ابھیشیک بچن نے ان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار نبھایا تھا،فلم کو شائقین کی جانب سے خاص پزیرائی حاصل نہیں ہوئی تھی لیکن کرینہ اور ابھیشیک کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے انتہا سرا ہا گیا تھا۔