شاہ رخ نے ایسا کیاکیا کہ رنویرغش کھا کےگرپڑے

شائع 12 مارچ 2016 09:49am

shah-rukh-khan000000000000000

ممبئی:بولی وڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ آئے روز کچھ نہ کچھ ایسا کرتے رہتے ہیں جس کے باعث وہ خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے دی انڈین ایکسپریس کے مطابق رنویر سنگھ نے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کے گانے جبرا فین پر ایسی شاندار پرفارمنس دی کہ سب دیکھتے رہ گئے،لیکن اس پرفارمنس کا سب سے دلچسپ پہلو یہ تھا کہ رنویر ڈانس کے دوران گر کر بیہوش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق رنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو شئیر کی جس میں وہ شاہ رخ کے گانے پر ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اچانک وہاں شاہ رخ خان آجاتے ہیں اور رنویر کو نظر انداز کر کے چلے جاتے ہیں۔

رنویر شاہ رخ کی ا س حرکت پر گر کر بیہوش ہوجاتے ہیں ،یہ ویڈیو رنویر سنگھ کی چلبلی طبعیت اور مزاحیہ فطرت کی بھرپور عکاسی کرتی ہے اسے دیکھ کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے۔