امیتابھ بچن کو نقاب پہننے کی نوبت کیوں پیش آئی؟

شائع 14 مارچ 2016 07:02am

amitabh200000000000

نئی دہلی:بھارتی فلم انڈسٹری کے مایا ناز اداکار امیتابھ بچن کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں جو ان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔

اپنے مداحوں کی وجہ سے وہ آزادانہ کہیں بھی جا نہیں سکتے لیکن انہوں نے سڑکوں پر مٹر گشتی کرنے کا ایسا انوکھا انداز اپنا یا کہ سب حیران رہ گئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بگ بی ان دنوں شوجیت سکر کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں،انہوں نے وہاں آزادانہ گھومنے کا انوکھا طریقہ نکالا ۔

امیتابھ نے بھیس بدل کر اور منہ پر نقاب چڑھا کر دہلی کی سڑکوں پر مٹر گشت کیا اور حیرت کی بات یہ ہے کہ انہیں کوئی پہچان بھی نہیں سکا۔

امیتابھ نے اپنے اس خوشگوار تجربے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس طرح عام لوگوں کے درمیان گھومنا اچھا لگا اور مجھے بہت مزہ آیا۔

واضح رہے کہ امیتابھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ٹی این تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم میں ان کے ساتھ ودیا بالن اور نواز الدیں صدیقی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

amitabh1