یو یو ہنی سنگھ خطرناک بیماری کا شکارہوگئے۔۔
ممبئی:موسیقی کے بادشاہ کہلائے جانے والے نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار یو یو ہنی سنگھ گزشتہ اٹھارہ دنوں سے کہیں غائب تھے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنی سنگھ کی گمشدگی کے بارے میں لوگوں کو تجسس تھا کہ وہ اچانک کہاں غائب ہوگئے ہیں۔
بالآخر ہنی سنگھ نے اپنی غیر موجودگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ میں اپنے چاہنے والے تمام لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پچھلے اٹھارہ ماہ کا عرصہ میری زندگی کا تاریک ترین دور تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کررہی تھیں اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اپنے مینجر کی بجائے میں خود لوگوں کو بتاﺅں کہ میں کہاں تھا۔
ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ ان اٹھارہ مہینوں میں میں نے کسی سے بھی کوئی بات نہیں کی یہ عرصہ میں نے اکیلے بالکل تنہا گزاراکیونکہ مجھے ایک خطرناک بیماری بائی پولر ڈس آرڈر لاحق ہوگئی تھی۔
انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیماری کے دوران میں نے چار ڈاکٹرز تبدیل کئے کیونکہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ دور میری زندگی کا ڈراﺅنا دور تھا ،میں نے تمام لوگوں سے ہر طرح کا رابطہ ختم کردیا تھا،انہوں نے کہا کہ ماضی میں میں ہزاروں لوگوں کے مجموعے میں گھبرائے بغیر پرفارمنس دیتا تھا اور اب چار افراد کے سامنا کرتے ہوئے بھی ڈر محسوس ہوتا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔