بیکنگ سوڈا لگائیں آنکھوں کے لئے بے حد مفید

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2016 07:21am

beautiful-eyes-9

ہر کوئی جانتا ہے کہ بیکنگ سوڈا کے کئی اچھے اور کارآمد فائدے ہوتے ہیں۔یہ بہت ساری پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے انتہائی سستا ترین فارمولا ہے۔ کھانا پکانے سے لے کے آپ کو خوبصورت بنانے تک بیکنگ سوڈا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور خواتین کے لیے تو یہ بہت ہی فائدہ مند ہے۔

بیکنگ سوڈا یعنی کھانے کا سوڈا کو روزانہ کے حساب سے اپنی بیوٹی کئیر کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کو کچن کے کاموں میں استعمال کرسکتے ہیں، جیسے کھانے میں یا پھر کسی شئے کو صاف کرنے کے لیے وغیرہ۔

خواتین کے لیے یہ خبر بہت اچھی ہوگی کہ بیکنگ سوڈا کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پربا آسانی خوبصورت بنا جا سکتا ہے۔اس سے چہرے پر موجود دانوں سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے، آنکھوں کے نیچے موجود حلقوں سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کیا جاسکتا ہے اور بھی کئی چیزوں کے لیے بیکنگ سوڈا انتہائی بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔

اگر آپ پکوڑوں کے بیٹر میں ایک چٹکی کھانے کاسوڈا مکس کردیں تو آپ کے پکوڑے اچھے اور نرم بنے گے۔

اس کے علاوہ آپ کی آنکھوں کے گرد اگر حلقے ہیں تو بیکنگ سوڈا کے ذریعے آپ کے حلقے با آسانی ختم ہو سکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک کپ میں گرم پانی لینا ہے اور اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا مکس کریں ۔ اس کے بعد ایک روئی کا ٹکڑا لیں اور اس مکسچر میں ڈبو کے آنکھوں پر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھے رہنے دیں۔

اس کے بعد چہرے کو تازے پانی سے صاف کرلیں اور کوئی موئسچرائزنگ کریم لگا لیں۔