رنویرسنگھ، دیپیکا کو لے کرجذباتی ہو گئے۔۔

شائع 17 مارچ 2016 07:02am

dipika0000000000000

ممبئی:جب آپ اور آپ کے ساتھی کی خوبصورت جوڑی دنیا کی نظروں میں آجائے اور لوگ طرح طرح کی باتیں بنانے لگیں تو غصہ آہی جاتا ہے لیکن بولی وڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے اپنے اور دیپیکا کے رشتے پر اٹھنے والے سوالات کا جواب بڑے ہلکے پھلکے انداز میں دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ کچھ دن پہلے اداکار رنویر سنگھ نے فرحان اختر کے کنسرٹ میں شرکت کی اور اسٹیج پر پہنچ گئے،انہیں اسٹیج پر دیکھ کر لوگوں نے ان کے اور ان کی قریبی دوست دیپیکا پڈو کون کے رشتے کو لے کر نعرے لگانے شروع کردئے۔

پہلے تو رنویر نے ان نعروں کو تحمل سے سناپھر اتنا شاندار جواب دیا جسے سن کر سب دنگ رہ گئے،رنویر نے اپنے اور دیپیکا کو لے کر لگا ئے جانے والے نعروں کا جواب فرحان اختر کے گانے نا نا نا کو گا کر دیا۔

یہ دیکھ کررنویر کی برداشت کی حد اور ٹھنڈا مزاج ظاہر کرتا ہے کہ وہ بڑی سے بڑی مشکل کو منٹوں میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔