شردھا کپور اور ٹائیگر شروف پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر

شائع 17 مارچ 2016 02:46pm

shraddhkapoor-tiger759

بالی ووڈ ادکارہ شردھا کپور پہلی بار اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہیں۔ دونوں کی فلم باغی کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ڈانس اور ایکشن بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ ٹائیگر شروف اپنے من پسند ایکشن سین اور ڈانس کے جوہر دکھاتے فلم باغی میں نظر آئیں گے۔اداکارہ شردھا کپور بھی ڈانس میں کسی سے کم نہیں۔ لیکن شردھا کپور کو پہلی بار موقع مل رہا ہے فلم باغی میں ایکشن کے رنگ دکھانے کا۔

ٹائیگر شروف اور شردھا کپور کی فلم باغی کا ٹریلر شائیقن میں ہٹ ہورہاہے۔فلم میں دونوں فنکار پہلی بار ساتھ ایک دوسرے کے ہمراہ کاسٹ کئے گئے ہیں۔فلم باغی کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پیار کو بچانے کی خاطر دنیا سے ٹکرا جاتا ہے۔ اپنے پیار کیلئے لڑتے ہوئے ٹائیگر کا ساتھ دینے کیلئے شردھا کپور نے بھی کسی ماہر فائٹر کی طرح ساتھ دیا ہے ۔فلم باغی انتیس اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فلم کی کامیابی کیلئے شردھا اور ٹائیگر دونوں ہی پر امید ہیں۔