میرا اور ان کی انگلش ، ٹیوٹر کو دن میں تارے نظر آگئے

شائع 18 دسمبر 2015 06:00am

meera33333333

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور ادا کارہ میرا کو خبر وں میں رہنے کا فن آتا ہے وہ ہمیشہ کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بن ہی جا تی ہیں ،کبھی عمران خان کو شادی کا پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں تو کبھی ان کے سابق شوہر ان کے با رے میں بیا ن دیتے نظر آتے ہیں۔میرا کے پاس ادا کاری کے علا وہ بھی ایک ہنر ہے اور وہ ہے ان کی انگلش۔

میرا کی انگلش کے حوالے سے مو جو دہ خبر یہ ہے کہ انہیں انگلش سکھا نے والے ٹیوٹر نے انہیں انگلش سکھا نے سے معذرت کرلی ہے ،ذرائع کے مطابق میرا نے اپنی انگلش بہتر بنا نے کے لئے پینتیس ہزار روپے ماہوار پر ایک ٹیوشن ٹیچر رکھا تھا تاہم جب ٹیوٹر نے انہیں انگلش سکھا نی شروع کی تو میرا نے اپنی گلا بی انگلش سے انہیں دن میں تا رے دکھا دئیے اور ٹیوٹر نے دو ماہ بعد ہی ان کی انگلش کے آگے گٹھنے ٹیک دئے اور انہیں پڑھانے سے معذرت کرلی ۔
ذرائع کے مطابق جب ان کے ٹیوٹر وقاص غوری سے اس با رے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرا کی انگلش سیکھنے پر زیادہ توجہ نہیں تھی اور وہ زیا دہ وقت لا ہور سے با ہر گزارتی تھیںاس کے علا وہ انہیں جو کچھ بھی انگلش کے حوالے سے بتا یا جا تا تھا وہ اس کے بر عکس جواب دیتی تھیں اسلئیے انہوں نے تنگ آکر پڑھانے سے انکار کر دیا۔