عا لیہ جل گئیں برطانوی شاہی جوڑے سے۔۔
ممبئی:برطانیہ کے معروف شاہی جوڑے کی بھارت آمد ان دنوں بھارتی میڈیا کی ٹاپ اسٹوری بنی ہوئی ہے ،ہر کوئی صرف ان ہی کے بارے میں بات کر رہا ہے،لیکن فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے شاہی جوڑے کو بالکل نظر انداز کردیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹ اور ولئیم کی بھارت آمد پر پوری فلم انڈسٹری ان کے شاندار استقبال کیلئے موجود تھی جن میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان مادھوری،ایشوریا رائے اور سچن ٹنڈولکر کے نام شامل ہیں ۔
ان کے علاوہ بولی وڈ کی نوجوان اداکارائیں ہما قریشی،پرینیتی چوپڑا اور عالیہ بھٹ بھی اس تقریب میں شریک تھیں لیکن عالیہ اور پرینیتی نے کیٹ ولئیم کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا اور سارا وقت اپنی تصاویر لینے میں مصروف رہیں۔ان کی ا س حرکت کو کسی اور نے نوٹس کیا ہو یا نہ ہو لیکن میڈیا کی آنکھ سے ان کی یہ حرکت چھپی نہ رہ سکی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔