انوشکا اورفواد کے درمیان کیا چل رہاہے،رازکھل گیا۔۔

شائع 11 اپريل 2016 11:31am

fawad

ممبئی:گزشتہ کافی عرصے سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان اور انوشکا کی نئی فلم اے دل ہے مشکل میں ان کے کردار کو لے کر کا فی چر چے ہو رہے ہیں ،یہ سننے میں آ رہا ہے کہ فواد فلم میں مختصر کردار نبھاتے نظر آئیں گے لیکن ایساہے نہیں،دونوں اداکار کس روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں راز کھل ہی گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم اے دل ہے مشکل میں ایشوریا رائے بچن اور رنبیر کپور کی جو ڑی ہی توجہ کا مرکز نہیں ہے بلکہ خوبصورت اداکار فواد خا ن اور بھارت کی با صلاحیت اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی بھی لوگوں کا دل جیتنے آ رہی ہے۔

دونوں اداکارکیا کردار نبھا رہے ہیں ہم آپ کو بتا تے ہیں ،فواد اور انوشکا فلم میں پاکستانی جوڑی کا کردار نبھا رہے ہیں جو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

فواد فلم میں ڈی جے بنے ہیں جبکہ انوشکا کا تعلق امیر خاندان سے ہوتا ہے،معاشی،سماجی اور طبقاتی فرق دونوں کو ایک ساتھ دیکھ نہیں سکتا ،لہٰذا انوشکا فواد کیلئے اپنا گھر چھوڑ دیتی ہیں۔

ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اس جوڑی کی محبت کیا پایہ تکمیل تک پہنچ سکے گی؟یا ایک بار پھر سماج دیوار بن کر دونوں کے درمیان آجائے گا ؟یہ جاننے کیلئے آپ کو فلم دیکھنی پڑے گی۔