آریان میرے بیٹے جیسا ہے،کرن جوہر
فائل فوٹوممبئی: ہدایت کار کرن جوہر نے بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کو اپنا بیٹا قرار دیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ کے بچوں کی مقبولیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ میڈیا اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی زبان پر آج کل صرف ان ہی کے بچوں کا تذکرہ ہوتا ہے۔
گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران جب کرن جوہر سے سوال کیا گیا کہ آپ خان فیملی کے نہایت قریب ہیں، شاہ رخ کے بڑے بیٹے کو لے کر آپ کب فلم بنا رہے ہیں؟
کرن نے اس سوال کا انوکھا جواب دیا ان کا کہنا تھا کہ آریان میرے بیٹے جیسے ہیں، میں انہیں ضرور اپنی فلم میں کاسٹ کروں گا لیکن ابھی اس کیلئے وقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آریان بڑے ضرور ہو گئے ہیں لیکن اتنے بھی نہیں کہ ان کے ساتھ فلم کی جائے۔
'وہ ابھی پڑھ رہے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہا پڑھائی کے دوران وہ کسی اور چیز کی طرف توجہ دیں ،رہی فلم کی بات تو جب وقت آئے گا میں ضرور ان کے ساتھ فلم بناﺅں گا۔'
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔