ہالی ووڈ فلم کیپٹن امیریکا چھ مئی کو ریلیز ہوگی
لاس اینجلس:لاس اینجلس میں ایکشن فلم کیپٹن امیریکا سول وار کا پریمیئر ہوا جہاں فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب مزہ کیا۔ فلم چھ مئی کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں فلم کپیٹن امیریکا سول وار کے پریمیئر نے رنگ جمائے۔ ایونٹ میں شریک فلمی کاسٹ اور دیگر فنکاروں کی شرکت مداحوں کی خوشی کا باعث بنی۔
ڈولبی تھیٹر پر فلمی ستاروں کی آمد کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔ جہاں من پسند فنکاروں سے ملنے مداحوں کا ہجوم بے تاب نظر آیا۔ فلم کی کہانی امریکی کامک بک سے لی گئی ہے جس میں آئرن مین اور کیپٹن امریکا دنیا کو آفات سے بچاتے نظر آئیں گے۔تاہم دونوں سپر ہیرو دنیا کو بچاتے بچاتے اختلافات کے بعد آپس میں ہی لڑنے لگتے ہیں۔
کرس ایون کیپٹن امریکا جبکہ رابرٹ ڈونی جونیئر آئرن مین کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم چھ مئی میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔