پھل کی مٹھاس جاننے کاا نوکھا طریقہ

شائع 15 اپريل 2016 09:35am

 

*** Fresh Fruits *** Wide Desktop Background

اکثر اوقات لوگ پھل کی خریداری بڑے شوق سے کرتے ہیں۔ لیکن جب وہ ہی پھل گھر میں آکے کھانے بیٹھتے ہیں تو اس کا پھیکا نکلنا انتہائی افسوس کا سبب بنتا ہے۔

خاص طور پر خربوزے کا پھیکا نکل جانا اور سیب کے نرم نکل آنے پر جتنا افسوس ہوتا ہے شاید ہی ایسا افسوس زندگی میں کبھی کسی غلطی پر ہوا ہو۔

پھل خریدتے وقت ، مختلف لوگ مختلف طریقوں سے اس کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ ۔۔

کچھ لوگ دکان پر ہی پھل کاٹ کے کھا لیتے ہیں تاکہ اطمینان کرلیں کہ پھل میٹھا ہے کہ نہیں۔۔۔ لیکن ضروری نہیں ہے کہ اگر  ایک پھل میٹھا ہے تو دوسرے پھل بھی میٹھے ہوں اور دوسری بات ہم نہیں جانتے کہ دکاندار کےپاس چھری ہائی جین ہے بھی یا نہیں۔۔

اکثر لوگ پھلوں کو سونگھ کے اندازہ کرتے ہیں کہ پھل میٹھا ہے کہ نہیں ہے۔ لیکن بعض دفعہ یہ عمل بھی رائیگاں چلا جاتا ہے اور پھل وہی پھیکے نکل آتے ہیں۔

کچھ لوگ پھل کو ہاتھ سے دبا کے چیک کرتے ہیں کہ پھل میٹھا ہے کہ نہیں، اگر پھل نرم ہے تو اس کا مطلب پھل میٹھا ہے۔۔ اگر پھل سخت ہے تواس کا مطلب  پھل میٹھا نہیں ہے۔۔۔

اسی طرح کے کئی اور ایسے طریقے ہیں ، جن کی مدد سے لوگ پھل کی مٹھاس جانچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ پھل کی مٹھاس جاننے کا بہترین طریقہ کون سا ہے؟

یہ جاننے کےلیے پھل میٹھا ہے کہ نہیں، آپ پھل کو سونگھ کے باآسانی اندازہ لگایا سکتے ہے۔ لیکن اس کا ایک طریقہ کار ہے۔۔ جس کے بعد آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ آپ میٹھا پھل خرید رہے ہیں کہ نہیں۔۔۔

ہر پھل کی ایک مخصوص خوشبو ہوتی ہے۔ پکے اور میٹھے پھل ایک الگ طرح کی خوشبو رکھتے ہیں۔۔ جبکہ کچے اور بے ذائقے پھل میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی۔

آپ جب بھی دکان پر پھل خریدنے کے لیے جائیں تو پھل کے اوپری حصے کو  سونگھیں۔ دو تین پھلوں کو ایسے ہی سونگھیں جس پھل کی خوشبو سب سے زیادہ تیز اور تازہ ہو تو سمجھ جائیں کہ یہ پھل میٹھا ہے اور کھانے کے لیے با لکل تیار ہے۔ لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ پھل دیر تک چلیں اور خراب نہیں ہوں تو ان پھلوں کا انتخاب کریں جن کی خوشبو کم تیز ہو۔

یہی عمل آپ سبزیوں کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن بیگن کو آپ سونگھ کے اندازہ نہیں لگاسکتے ہیں کہ یہ تازہ ہے کہ نہیں۔۔ اس کے علاوہ ہری سبزیوں کو  بھی ایک مخصوص خوشبو ہوتی ہے، اس کو سونگھنے کے بعد آپ با آسانی جان سکتے ہیں کہ یہ سبزیاں تازہ ہیں کہ نہیں۔۔