شاہ رخ کی فلم فین آج ریلیزہو رہی ہے
ممبئی:بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم فین آج ریلیز ہورہی ہے،فلم کا انتظار ان کے مداحوں کو کافی عرصے سے تھا ،کیونکہ فلم کی کہانی شاہ رخ کی دیگر فلموں سے بالکل مختلف ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطا بق فین کا انتظار صرف شاہ رخ کے مداحوں کو ہی نہیں بلکہ ان کے ہمعصر دیگر فنکاروں کو بھی تھا جب ہی انہوں نے شاہ رخ کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
رتیش دیش مکھ،پرینیتی ،سونوسود ان سب نے شاہ رخ کو فلم فین کیلئے مبارکباد دی ہے ،شاہ رخ نےاپنے تمام ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ ان کی زندگی میں اتنے پیار کرنے والے لوگ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ فلم فین پاکستان سمیت مختلف ممالک میں آج ریلیز ہو رہی ہے،فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو سپراسٹار آریان کھنا کا مداح ہے،شاہ رخ نے طویل عرصے بعد فلم میں ڈبل کردار نبھایا ہے اس سے پہلے انہوں نے فلم ڈوپلیکیٹ میں ڈبل کردار ادا کیا تھا۔
SRK 👑
That is all.#FAN @iamsrk— Ranveer Singh (@RanveerOfficial) April 14, 2016
SRK IS FAN, AND FAN IS SRK. He becomes Gaurav, Aryan and you forget SRK! But its him :) Surreal experience !!! @iamsrk #Fan
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) April 14, 2016
Finally i RAN
sat in my VAN
stop if u CAN
it's time to see FAN
my bro my MAN@iamsrk mubaarKAN.— sonu sood (@SonuSood) April 14, 2016
Thank u baby. See u at the matches soon. https://t.co/9l8KfS42qP
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) April 14, 2016

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔