پانچ دلچسپ چیزیں جو آپ کو فلم فین دیکھنے پرمجبور کردیں گی
ممبئی:شاہ رخ کی فلم فین گزشتہ روزریلیز ہو چکی ہے،ہمیں یقین ہے شاہ رخ کے دیوانے ان کی فلم دیکھنے ضرور گئے ہوں گے لیکن جو لوگ نہیں گئے ان کیلئے ہم فلم کی پانچ انتہائی دلچسپ چیزیں لے کر آئے ہیں جنہیں جان کر آپ یقینا فلم دیکھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
٭شاہ رخ فلم میں پچیس سال کے لڑکے گورو اور پچاس سال کے سپر اسٹار آریان کھنا کا ڈبل کردار نبھا رہے ہیں ،مزے کی بات یہ ہے کہ یہ دونوں کردار فلم میں ایک دوسرے کے کیخلاف ہیں۔
٭فلم میں سپر اسٹار آریان کھنا کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے شاہ رخ کی روز مرہ زندگی کو بہت خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے کہ کس طرح شاہ رخ اٹھتے ،بیٹھے ،سوتے جاگتے اور اپنی روٹین کی زندگی گزارتے ہیں ۔
٭تیسری مزیدار چیز جو آپ کو فلم میں دیکھنے کو ملے گی وہ شاہ رخ کا گھر ہے،ہدایت کار فلم کی شوٹنگ شاہ رخ کے گھر پر ہی کرنا چاہتے تھے تاکہ لوگوں کو سب کچھ حقیقت لگے ،لیکن سیکیورٹی کی بناپر ایسا نہ ہو سکا اور شاہ رخ کے گھر کا ہو بہو سیٹ بنایا گیا جہاں شوٹنگ کی گئی۔
٭شاہ رخ بھارتی فلم انڈسٹری میں رومینٹک کنگ کے نام سے جانے جاتے ہیں ،ان کی فلموں کا نام سنتے ہی ذہن میں رومانوی فلموں کا خیال آجاتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر آپ کو فین میں ایساکچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملے گا۔
٭شاہ رخ کے ساتھ پہلی بار فلم میں دو نئی ہیروئنز نظر آئیں گی جن میں ایک ماڈل ولوشا ڈی سوزا جبکہ دوسری بھارتی ٹی وی کے مشہور اداکار سچن اور سپریا کی بیٹی شریا ہیں۔
بشکریہ :دی انڈین ایکسپریس

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔