شاہد،کرینہ کے بیچ کے فاصلے ختم
فائل فوٹوممبئی:گزشتہ دنوں بولی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی آنے والی فلم اڑتا پنجاب کے ٹریلیر کے ریلیز کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں کرینہ کپور بھی موجود تھیں۔
بھارتی خبررساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مشہور جوڑی شاہد کرینہ کی علیحدگی کے بعد دونوں کے درمیان کسی قسم کا کوئی تعلق باقی نہیں تھا،کرینہ کی سیف سے شادی کے بعدانہوں نے شاہد سے ہر قسم کے تعلقا ت کا خاتمہ کردیا تھا۔
لیکن اب تقریباً نو برسوں بعد دونوں اداکار وں نےایک بار پھر ایک ساتھ ایک ہی فلم میں کام کرکےتمام لوگوں کو حیران کردیا،ذرائع کے مطابق شاہد اور عالیہ کی آنے والی فلم اڑتا پنجاب کے ٹریلیز ریلیز کی تقریب میں فلم کی کاسٹ کے ساتھ کرینہ بھی موجود تھیں ،وہاں موجود لوگوں کے مطابق دونوں کے درمیان سرد جنگ کو ختم کرنے میں پہل کرینہ نے کی ہے۔
تقریب میں موجود تمام شرکا دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر حیر ان رہ گئے اور ان سے سوالات پوچھنے لگے ،لیکن دونوں اداکاروں نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کے ساتھ لوگوں کو جواب دئے۔
خیال رہے دونوں اداکاروں نے آخری بار فلم جب وی میٹ میں کام کیا تھا ،فلم کو مداحوں کی جانب سے کافی پزایرائی حاصل ہوئی تھی ۔
واضح رہے کہ اڑتا پنجاب میں کرینہ کپور ایک ڈاکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں ،فلم رواں سال سترہ جون دو ہزار سولہ کو ریلیز کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔