اینی میٹد فلم دی جنگل بک کا باکس آفس پر راج برقرار
فائل فوٹولاس اینجلس:لاس اینجلس میں موگلی کی ایڈونچر سے بھرپور زندگی پر بننے والی فلم تھری ڈی اینی میٹد فلم دی جنگل بک کا باکس آفس پر راج برقرار ہے،فلم نے تین دنوں میں دس کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔
حادثاتی طور پر جنگل میں زندگی بچانے کے لیے جدوجہد کرنے والے بچے پر مبنی فلم دی جنگل بک نے امریکی باکس آفس پر اینی میٹیڈ فلموں کے شائقین کے دل موہ لیے۔چار اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم کی کہانی ننھے بچے موگلی کے گرد گھومتی ہے جو خونخوار دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔سسپینس،ایڈونچر اور شاندار اسپیشل ایفیکٹس سے سجی فلم دی جنگل بک نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں ایسا جکڑا کہ تین دنوں میں دس کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر کمائی کر لی۔
دوسری پوزیشن کم بجٹ میں بننے والی فلم باربرشاپ دا نیکسٹ کٹ نے سنبھالی ہے ۔جس نے دو کروڑ دو لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔فلم باربر شاپ دا نیکسٹ کٹ میں ایسے افراد کو دکھایا گیا ہے جو معاشی مسائل سے تنگ آ کر اپنا بیوٹی سلون شروع کرتے ہیں جس کے بعد انہیں شہرت ملتی ہے۔
گزشتہ ہفتے پہلی پوزیشن پر براجمان کاروباری خاتون کی زندگی پر مبنی ہالی ووڈ فلم دی باس رواں ہفتے تیسرے نمبر پر آ گئی،فلم نے ایک کروڑ دو لاکھ ڈالر بزنس کیا۔
ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس نوے لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہی۔پولیس اہلکار بنے معصوم خرگوش اور لومڑی کی شرارتوں پر مبنی فلم زوٹوپیا نے بیاسی لاکھ ڈالر سمیٹے اور پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔