دیپیکا پڈوکون اپنی ہالی ووڈ ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف
فائل فوٹولاس اینجلس:بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی ہالی ووڈ فلم دی ریٹرن آف زینڈر کیج کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کے ایکشن سین کے لیے دیپیکا نے تربیت لینی شروع کردی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی ڈیبیو فلم دی ریٹرن آف زینڈر کیج میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے بھرپور محنت کررہی ہیں۔
فلم میں ایکشن سین کے مناظر کی عکسبندی کے لیے باقاعدہ ٹریننگ لے رہی ہیں۔ جس کی تصاویردیپیکا جاری کرتی رہتی ہیں۔ جس میں دیپیکا پڈوکون خوب انجوائے کرتی نظر آتی ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹرڈی جےکروسو نے ٹوئٹرپربھی دیپیکا کی ٹریننگ کی تصاویر شیئرکی ہیں۔
فلم دی ریٹرن آف زینڈرکیج میں ہالی ووڈ اداکارہ ون ڈیزل کے ساتھ ایکشن اوررومانس کرتی نظر آئیں گی۔ گذشتہ سال دسمبر میں بھی فلم کے سین کی چند تصویریں اور ویڈیوزانٹرنیٹ پروائرل ہوئیں تھیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔