ابوظہبی میں وارنر برادرز تھیم پارک کی تعمیر کا اعلان
فائل فوٹو
ابوظہبی :متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر کی لاگت سے ابوظہبی میں وانر برادرز تھیم پارک کے منصوبے کا اعلان کردیا ۔ یہ تھیم پارک معروف سپر ہیروز اور کارٹونز سے آراستہ ہوگا جن میں بگز بنی ،اسکوبی ڈوسے کر بیٹمین اور سپر مین شامل ہیں ۔منصوبے کا اعلان تعمیراتی کمپنی میرال ایسٹ منیجمنٹ اور وارنر برادرز نے مشترکہ طور پر کیا ۔
تھیم پارک کی تعمیرکے پہلے مرحلے میں دوہزار اٹھارہ تک وانر برادرز کے برانڈڈ ہوٹل کا ابوظہبی کے جزیرہ یاس پر افتتاح کیا جائے گاجہاں پر پہلے ہی فارمولا ون ریس ٹریک ،فراری ورلڈ امیوزمنٹ پارک اور وٹر پارک موجود ہے ۔ادھردبئی کی حکومت بھی تین ارب ڈالر کی کثیر لاگت سے سکس فلیگ ،بالی وڈ ٹیم امیوزمنٹ ایریا اور لیگولینڈ کے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومتیں سیاحت کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن میں اضافے کرتے ہوئے عوام کو محظوظ کرنے کیلئے بڑے پراجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور حالیہ منصوبے کا اعلان بھی اماراتی حکومت کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔