سلمان خان کی منفی کردار نبھانے کی تیاری
فائل فوٹوممبئی:سلمان خان نے بالی ووڈ میں رادھے بھیا، پریم،ڈیول جیسے مثبت کردار نبھا کر انڈسٹری میں ایک علیحدہ پہچان بنا رکھی ہے۔ اپنے اٹھائیس سالہ کیریئر میں اداکار نے ایک بار بھی منفی کردار ادا نہیں کیا۔ با لی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان نے اس تسلسل کو توڑنے کا ارادہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کو یش راج فلمز کی دھوم فور اور رمیش تورانی کی فلم ریس تھری میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔زرائع کے مطابق سلمان کچھ تجربہ کرنا چاہتے ہیں اور اور آفر کی گئی فلموں میں اسٹائلش ولن کا کردادنبھانا چاہتے ہیں۔ زرائع نے مزید بتایا ہے کہ ریس تھری کے لیے سلمان کا رول تقریباً طے کیا جا چکا ہے مگر دھوم فور کا کردار ابھی تک بات چیت میں اٹکا ہوا ہے جسکی وجہ سلمان خان اور ادتیہ چوپڑا کے درمیان معاوضے کا تنازعہ لگتا ہے ۔
تاہم سلمان خان چاہتے ہیں کہ انہیں وہ موقع ملے جو دھوم تھری میں عامر خان کو ملا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔