فلم فین کے ذریعے بہت بڑا خطرہ مول لیا،شاہ رخ خان

شائع 20 اپريل 2016 08:13am

sharukh000000000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم فین کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے فلم اب تک اٹھاون کروڑ سے زائد کا بز نس کر چکی ہے۔شاہ رخ نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فلم کر کے بہت بڑا خطرہ مول لیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ڈی این اے کے مطابق شاہ رخ نے فین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فلم بناتے وقت اندازہ تھاکہ اسےمخصوص قسم کے لوگ ہی پسند کریں گے ،کیونکہ لوگوں کو  مرچ مصالحہ،رقص اور گانے چاہئے ہوتے ہیں اور ہماری فلم میں اس چیز کی کمی تھی لیکن ہم نے پھر بھی رسک لیا۔

شاہ رخ زیادہ تر کمرشل فلمیں کرنے کو ترجیح دیتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں سپر ہٹ ہوتی ہیں،ان کے کیر ئیر میں چند ہی فلمیں ایسی ہیں جنہیں کمرشل نہیں کہا جا سکتا جس کی مثال فلم سوادیس ہے۔

اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں نے ابتدا میں ہی فلم کے ہدایت کار آشوتوش گواریکر سے کہا  تھا کہ یہ فلم زیادہ بزنس نہیں کرے گی لیکن انہوں نے پھر بھی مجھے لے کر یہ  فلم بنائی۔

انہوں نے کہا کہ فین بھی کچھ اسی طرح کی فلم ہے ،مجھے ابتدا میں کافی ڈر لگ رہا تھا کہ یہ فلم نہیں چلے گی لیکن  فلم کو لوگوں نے بہت پسند کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کام صرف پیسہ کمانے کیلئے نہیں کرتے ،ہاں جب آپ بہت محنت کریں اور فلم کامیاب نہ ہو تو دکھ ہوتا ہے۔