فلموں میں مرکزی کردار پاورفل ہونا چاہئے ،دیپیکا کی شرط

شائع 20 اپريل 2016 09:30am

dipika000000000000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے سلمان کے سامنے رکھ دی ایسی شرط جسے سن کر سب رہ گئےحیران ۔

بھارتی خبر رساں ادارے ڈی این اے کے مطابق دیپیکا اور سلمان نے آج تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا ،دیپیکا کو فلم پریم رتن دھن پایواور سلطان میں کام کرنے کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

لیکن اب فائنلی دونوں  ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے،لیکن دیپیکا نے کبیر کے سامنے شرط رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کردار مرکزی ہونے کے ساتھ پاور فل بھی ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ کبیرکی اس فلم میں پہلے اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کردار نبھا رہی تھیں لیکن کچھ نجی وجوہات کی بنا پر بالکل آخری وقت میں انہوں نے منع کردیا اور اس طرح یہ فلم دیپیکا کے حصے میں آگئی، کبیر خان کی نئی فلم رواں سال عید پر ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔