عمران ہاشمی متنا زعہ کرداروں کے باعث سخت پریشانی کا شکار
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی ان دنوں سخت پریشانی کا شکار ہیں ،اس کی وجہ ہے انہیں فلموں میں ملنے والے متنازعہ کردار۔
بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق عمران ان دنوں اپنی اگلی فلم اظہر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ فلم کے ٹریلر کی تشہیر کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔
ایک تقریب کے دوران انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ متنازعہ کردار دئیے جاتے ہیں ا س کی وجہ کیا ہے مجھے نہیں معلوم ۔
عمران کی کامیاب ترین فلم جنت میچ فکسنگ کے موضوع پر مبنی تھی جسے لوگوں کی جانب سے بیحد پزیرائی ملی،جنت کے تقریباً 6 برسوں بعد عمران پھر کر کٹ کے موضوع پر مبنی فلم اظہر میں کام کررہے ہیں۔
فلم میں بھارت کے نامور کر کٹر محمد اظہرالدین کی زندگی کے اتار چڑھاو کو بہت خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے ہے ،2000 میں اظہر پرمیچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث بھارتی کر کٹ بورڈ کی جانب سے پابندی لگا دی گئی تھی، یہ پابندی دو ہزار بارہ تک قائم رہی تھی۔
عمران ہاشمی نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اظہر کی زندگی پربننے والی فلم میں کام کرنا ان کی خوش قسمتی ہے،کیونکہ ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے بہت سے میچ جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران اس سے پہلے بھی فلم جنت میں کام کر چکے ہیں جس میں وہ میچ اسکینڈل میں ملوث بکی کا کردار نبھا تے نظر آئے تھے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔