لیجنڈ اداکاردلیپ کمار اسپتال سے گھر پہنچ گئے
فائل فوٹوممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار جو گزشتہ دنوں تیز بخار اور متلی کی شکایت پر اسپتال میں داخل تھے، کو جمعرات کو اسپتال سے خارج کر دیا گیا ہے۔
دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے مینیجر نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دلیپ صاحب کو اسپتال سے خارج کر دیا گیا ہے اور وہ گھر آگئے ہیں۔وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ دلیپ کمار تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، انکی رپورٹ نارمل ہیں۔ مریض کی آسانی دیکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل صبح ہم انہیں اسپتال سے فارغ کر دیں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔