اگر دماغی تندرستی چاہتے ہیں تو یہ عادت فوراً اپنا لیں
فائل فوٹوتندرست اور صحت مند رہنے کے لیے دماغ کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر دماغ کمزور ہوگاتو آپ کوئی بھی کام صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پائیں گے۔
لیکن ماہرین نے دماغ کو صحت مند رکھنے کا ایک آسان حل ڈھونڈ لیا ہے، ایک نئیتحقیق کے مطابق وہ افراد جو لفٹ کے بجائے سیڑھیاں چڑھتے ہیں، ان کا دماغ زیادہ صحت مند اور تندرست ہوتا ہے۔
اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیڑھیاں چڑھنا نہ صرف آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھتا ہے بلکہ یہ عمل آپ کے دماغی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔
اس تحقیق کے محقق جیسن اسٹیفنر کا کہنا ہے کہ " ٹیک دی اسٹرز" کے حوالے سے کئی مہم آفس اور پبلک ٹرانسپورٹس پر جاری ہیں، تاکہ لوگ لفٹ کے بجائے سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں۔
اسٹیفنر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا مقصد ایسی مہم کو بڑھانا ہے تاکہ بڑی عمر کے افراد بھی سیڑھیاں چڑھا کریں، اس سے ان کو دماغی صحت ملے گی اور وہ بڑی عمر میں بھی جوانوں کی طرح کام کرسکتے ہیں۔
محققوں کا ماننا ہے کہ تعلیم بھی دماغ کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ مطالعہ جنرل نیوروبائیولوجی آف ایجنگ میں شائع ہوا ہے،جس میں درج ہے کہ جو افراد جتنی زیادہ سیڑھیاں چڑھتے ہیں، ان افراد کی دماغی صحت اتنی ہی زیادہ اچھی اور تندرست ہوتی ہے۔
جیسے ہی لفٹ کا رجحان بڑھا ہے ، لوگوں نے سیڑھیوں کو ترجیح دینا ہی چھوڑ دی ہے۔اپنا وقت بچانے کے لیے لوگ لفٹ کا سہارہ لیتے ہیں۔ لیکن اس وقت بچانے کی وجہ سے وہ ایک طرح سے اپنی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں۔ کیونکہ لفٹ کے استعمال سے ان کی ٹانگوں کواسی کی عادت ہوجاتی ہےاور اگر کبھی وہ سیڑھیاں چڑھتے ہیں تو ان کی ٹانگوں کے مسلز میں درد شروع ہوجاتا ہے۔
لہذا لفٹ کو اپنی عادت ہرگز نہیں بنائیں۔ کیونکہ اس سے جوڑوں میں درد بیٹھ سکتا ہے اور کم عمر میں جوڑوں کا درد اچھی صحت کی علامت نہیں ہوتی۔
اگر اپنے آپ کو صحت مند اور تندرست رکھنا چاہتے ہیں تو ہرگز لفٹ کا سہارہ نہیں لیں، کیونکہ اس سے آپ کی صحت مزید خراب ہوسکتی ہے۔شاپنگ مالزاورفلیٹوں میں موجود لفٹس کے بجائے سیڑھیاں چڑھیں تو زیادہ اچھا ہے، کیونکہ ا س سے آپ کی دماغی صحت بھی اچھی ہوگی اور آپ کی ٹانگوں کی ایک طرح سے ایکسر سائز بھی ہوجائے گی۔
نوٹ: یہ تحقیق نیوروبائیولوجی آف ایجنگ میں شائع ہوا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔