جسٹن بیبر ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بن گئے

شائع 22 اپريل 2016 07:38am

jastin3000000000

لاس اینجلس:نوجوانوں کے مقبول ترین گلوکار جسٹن بیبر آئے روز کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ،اس بار بھی انہوں نے کچھ ایسا کردیا ہے جس کے باعث لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کردیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق جسٹن بیبر نے اپنےبالوں کے ساتھ کچھ ایسا کرلیا ہے جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،انہوں نے اپنے بال افریقی طرز پر کٹوالئے ہیں جس میں بال لٹوں کی شکل میں ہوتے ہیں۔

جسٹن بیبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمداحوں کی جانب سے ہئیر اسٹائل کو لے کر کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہیں عجیب کہا جا رہا ہے،دوسری طرف جسٹن نےاس تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ عجیب ہیں تو مقبول ہیں اگر عجیب نہیں ہیں تو مجھے پسند نہیں۔

jastin