شاہ رخ کا ہندو انتہا پسندوں کو کرارا جواب
نئی دہلی:بھارتی فلم انڈسٹر ی کے بادشاہ شاہ رخ خان کا شمار جہاں صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے وہیں وہ اکثر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر رہتے ہیں ۔
بھارتی خبر رساں ادارے زی نیوز کے مطابق گزشتہ سال عدم برداشت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر شاہ رخ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ،یہاں تک کہ انہیں ملک چھوڑنے کیلئے بھی کہا گیا تھا۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری وطن کے ساتھ محبت پر بہت سوال اٹھائے گئے جو مجھے بالکل پسند نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے زیادہ محب وطن کوئی ہو ہی نہیں سکتا ،میں بھارت سے بے انتہا پیار کرتا ہوں، اس وقت مجھے بہت برا لگتا ہے اور رونا بھی آتا ہے جب میری بھارت کے ساتھ محبت پر شک کیا جاتا ہے۔
انہوں نےانٹرویو کے اختتام میں نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ برداشت کرنا سیکھیں ،خوش رہیں اور محنت کریں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔