ڈاکٹر عاصم سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد

شائع 06 مئ 2016 08:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی احتساب عدالت نے  ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 6 ملزمان  پر فرد جرم عائد کردی۔

وزارت پیٹرولیم میں 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

 کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔

دوران سماعت پراسیکیوٹرنے عدالت میں الزامات پڑھ کرسنائے۔

 پراسیکوٹرنے کہا ڈاکٹرعاصم نےاپنےدورمیں گیس کی مصنوعی قلت پیداکی اورمشترکہ مفادات کونسل کو بھی غلط معلومات فراہم کی جس سے گیس کی مصنوعی قلت سےیوریاکی قیمتوں پراثرپڑا جس سے یوریاکی قیمت فی بوری 850سےبڑھ کر1،830روپےتک پہنچی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا حکومت کویوریادرآمدپرسبسڈی دینی پڑی ،جس سے  2012سے 2013تک قومی خزانےکو450 ارب کانقصان پہنچا۔

 نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کےڈی ایل بی کاغیرقانونی ٹھیکہ حاصل کیا،سابق صدرکےڈی ایل بی صفدرحسین کی مددسےٹھیکہ اورضیاءالدین اسپتال کےقیام کیلئےغیرقانونی طورپرزمین حاصل کی گئی ۔

عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین نے صحت جرم سے انکارکرتے ہوئے کہا تمام الزامات جھوٹے ہیں، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی ۔