مخالفین نہیں چاہتے کہ ترقی کے منصوبے لگیں،وزیراعظم
سڑکیں بند کرنے والے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں - فائل فوٹووزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں ملک میں سڑکوں کا جال بچھانا ان کا دیرینہ خواب ہے ،لیکن مخالفین نہیں چاہتے کہ ترقی کے منصوبے لگیں۔
موٹر وے منصوبے ملک کی تقدیر بدل دیں گے، دھرنوں کی سیاست کے باعث سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔
سکھرملتان موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں کو آپس میں ملانا ان کا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہورہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے والے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔
دہشتگرد بھی ملک کو ترقی کی راہ پر چلتا نہیں دیکھنا چاہتے، ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے۔
انہوں نے خورشید شاہ کی جانب بھی دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔
وزیراعظم نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو ان کے علاقے میں پل بنا رہے ہیں اور وہ ہمارے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔
وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ڈرنے والے ہوتے تو ایٹمی دھماکا نہ کرتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 6 لین کے 396 کلومیٹر سکھر ملتان موٹر وے میں 11 انٹرچینج ہوں گے اور اس پر 294 روپے خرچ ہوں گے۔
انہوں نے 125 سال پرانے لینس ڈاؤن برج کی تعمیر نو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے حیدرآباد موٹروے اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔