چنیوٹ:ٹریفک حادثہ،8افرادجاں بحق ،3زخمی
فائل فوٹوچنیوٹ :چنیوٹ میں ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
چنیوٹ کے نواحی علاقے ہرسہ شیخ کے قریب منڈی بہاوالدین سے جھنگ جانے والی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کواسپتال منتقل کیا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔