فیصل آباد:ریلوے پھاٹک نہ ہونے پر دیہاتیوں کا احتجاج
دیہاتیوں نے پاکستان ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس کو روک لیا - فائل فوٹوفیصل آباد:فیصل آباد میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے پر دیہاتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے دو ٹرینیں روک لیں۔
فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ میں ساہیانوالہ اڈہ کے قریب دیہاتیوں نے راولپنڈی اور لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس کو روک لیا۔
مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر ٹائر جلائے اور حکام کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے کئی حادثات کے باعث متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن حکام ایکشن نہیں لے رہے۔
مظاہرین نے کراسنگ پر پھاٹک لگانے کا مطالبہ کیا اور احتجاج کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔
جس کے بعد دونوں ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔