اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل ہوگا
فائل فوٹواسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل ہوگا۔
حزب اختلاف کی قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاسوں میں حکمت عملی پرغورکیا جائے گا ۔
سینیٹ اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس کل سہہ پہر3 بجے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کے چیمبرمیں ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق ،پاناما پیپرزپراپوزیشن کی ٹی او آرزپروزیراعظم کولکھے گئے خط پرتبادلہ خیال ہوگا۔
قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاسوں میں حزب اختلاف کی حکمت عملی پرغورکیا جائےگا۔
اجلاس میں تحریک انصاف ، عوامی نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ ق ،جماعت اسلامی ،ایم کیو ایم شرکت کرے گی۔
اجلاس میں شیخ رشید اورسینیٹراسراراللہ زہری بھی شریک ہوں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2بجے سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس سینٹر اعتزازاحسن کی سربراہی میں کمیٹی روم میں ہوگا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔