پاناما لیکس: دوسری قسط نو مئی کو جاری ہوگی

شائع 08 مئ 2016 04:58pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم نے نو مئی کو لیکس کی دوسری قسط جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاناما پیپرز پر کام کرنے والا صحافیوں کا بین الاقوامی کنسورشیم نو مئی کو آف شور کمپنیوں کی نئی فہرست جاری کرے گا۔ آئی سی آئی جے کے رکن عمر چیمہ نے بھی آج نیوز کو بتایا کہ کہ اس فہرست میں پاکستان کے سیاستدانوں کے ساتھ کاروباری افراد کے نام بھی افشاں ہوں گے۔

انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس نو مئی کو قابل تلاش ڈیٹا بیس جاری کرے گا۔جس میں مجموعی طور پر دو لاکھ سے زائد کمپنیوں کے بارے میں معلومات ہوں گی۔

موساک فونسیکا کے جاری کردہ پیپرز میں دنیا کے اکیس ٹیکس فری علاقوں میں قائم کمپنیاں شامل ہوں گی۔ان ٹیکس فری ریاستوں اور ممالک میں ہانگ کانگ سے امریکی ریاست نیواڈا تک علاقے شامل ہیں۔فہرست میں شامل افراد کا تعلق دنیا کے دو سو سے زائد ممالک سے ہے۔