قرضے معاف کرانے والے بھی مجرم ہیں،خورشید شاہ

شائع 08 مئ 2016 05:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سکھر:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں جس کا بھی نام آئے گا وہ احتساب کے عمل سے گزرے گا، قرضے معاف کرانے والے بھی مجرم ہیں۔

سکھر میں سول اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن ٹی او آر پر حکومت سے بات چیت کیلئے ہروقت تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں جس کا بھی نام آئے گا وہ احتساب کے عمل سے گزرے گا،قرضے معاف کرانے والے بھی مجرم ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عوام کے ووٹوں سے اسمبلی میں آئے ہیں انہیں بھاگنا نہیں چاہئے۔