بتایا جائے کسانوں کو دھمکی کس زمرے میں آتی ہے؟سعید غنی

شائع 21 دسمبر 2015 01:11pm

12

اسلام آباد:سینٹرسعید غنی کہتے ہیں عمران خان نے میانوالی کے کسانوں کو سرعام زمین حوالے کرنے کی دھمکی دی، کوئی بھی نوٹس نہیں لے رہا،حکمران بتائیں قانون کیا کہتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینٹر سعید غنی نے پنجاب اوروفاقی حکومت پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میانوالی کے کسانوں کو یونیورسٹی گراؤنڈ کے لیے زمین ان کے حوالے کرنے کی دھمکی دی ہے،بتایا جائے ان کے خلاف کارروائی کے لیے قانون کیا کہتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں دو قانون ہیں، بتایا جائے کسانوں کو دھمکی کس زمرے میں آتی ہے؟ ابھی تک کسی نے بھی عمران خان کی جانب سے کسانوں کو دھمکی کا نوٹس نہیں لیا۔