پشاور میں یکےبعد دیگرے2 دھماکے، 1 پولیس اہلکار شہید

شائع 18 مئ 2016 06:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور: پشاور کے تھانہ متھرا کی حدود میں یکے بعد دیگرے 2دھماکوں سے ایک پولیس اہلکار شہيد ہوگيا، آج نیوز کے ڈی ایس این جی ڈرائیور شہزاد صادق سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود ميں دہشت گردوں نے گشت کے دوران پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ ایک اور دھماکا ہوگیا جس کی زد میں آکر پولیس اہلکاروں اور میڈیا نمائندوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

زخميوں ميں آج نیوز کے ڈی ایس این جی ڈرائیورشہزاد صادق بھی زخمی ہوئے۔شہزاد صادق سمیت دیگر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

دھماکوں کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کرديا۔