پاناما لیکس ٹی او آرز ،حکومت اور اپوزیشن کا کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

شائع 18 مئ 2016 04:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاناما لیکس تحقیقات پر ٹی او آرز سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی بنانے پر اتفاق رائے ہوگیا ۔

کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے چھ چھ ارکان شامل ہونگے اور اسکے چیئرمین کا فیصلہ جلد ہوجائیگا اور اس حوالے سے جلد ایوان منظوری لے لی جائیگی جبکہ اپوزیشن اور حکومت پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے نمائندوں کا نام بھی تجویز کرینگے ۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد کمیٹی جلد از جلد اپنا کام تکمیل تک پہنچائے گی اور اسکو اپنی سفارشات ایوان میں پیش کرنے کیلئے دوہفتے کا وقت دیا جائیگا ۔