مانسہرہ ،لوئر دیر: دو مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق

شائع 19 مئ 2016 01:03pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

مانسہرہ:مانسہرہ اور لوئر دير ميں فائرنگ کے دو مختلف واقعات ميں تين افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصيلات کے مطابق مانسہرہ کنگ اسپتال ميں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی موجودگی کے باوجود ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

 لوئر دیر میں فائرنگ کے دوسرے واقعے میں جائیداد کے تنازع پر دو فریقین میں فائرنگ سے دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، جائے وقوعہ سے شواہد کو اکھٹے کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو تحویل میں لے لیاگیا۔