آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہیگا
فائل فوٹوپاکستان کے میدانی علاقے بالخصوص صوبہ سندھ اس وقت شديد گرمی کی لپيٹ ميں ہے۔
چلچلاتی دھوپ اور لوُ کے تھپیڑوں نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا۔لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرتےرہے جبکہ
لوُ لگنے سے کئی افراد اسپتال پہنچ گئے۔لوڈشیڈنگ نے بھی رہی سہی کثر پوری کردی ہے۔گرمی سے بچنے کیلئےشہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف پارکوں میں درختوں کے سائے میں پناہ ڈھونڈی۔آج بھی سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں ریکارڈ کی گئی،جہاں پارہ باون ڈگری تک جا پہنچا۔
گرمی کی شدید لہرکا مزید کئی دن جاری رہنے کا امکان ہے۔حیدرآباد میں آج بھی پارہ سینتالیس درجہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ روز گرمی کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹا تھا۔گزشتہ روز درجہ حرارت اننچاس ڈگری رہا۔
اندرون سندھ بیشتر شہروں میں سورج قہر ڈھاتا رہا۔لاڑکانہ میں52،جیکب آباد، موہنجودڑو51۔ دادو، سکھر میں 50۔روہڑی،پیڈعیدن میں49۔شہیدبےنظیرآبادمیں48ڈگری ریکارڈ کیاگیا ۔کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری تک محدود رہا۔
بلوچستان میں بھی سورج کی تپش سے عوام شدید متاثرہوئے۔سبی میں 51 ،تربت میں 49 اورکوئٹہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔
پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہربھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔رحیم یارخان میں 50،بہاولنگرمیں 48، لاہورمیں46، جبکہ پشاور کا درجہ حرارت 43ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف حصوں خصوصاً سندھ اوربلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔