خبردار! سوپ پینا ہو سکتا ہے خطرے کا الارم

اپ ڈیٹ 27 فروری 2016 06:39am

chinesesoup01
سخت گرمی پڑنے کے بعد کراچی میں موسم بہتر ہو رہا ہے ےا یوں کہہ سکتے ہیں کہ کراچی میں سردیوں کی آمد آمد ہے ۔ویسے تو کراچی میں زیادہ سردی ہوتی نہیں ہے لیکن تھوڑی ٹھنڈ پڑتے ہی لوگ سردی منانے لگتے ہیں۔اب سردی ہو اور سوپ نہ ہو ایسا تو نا ممکن ہے۔پاکستان میں سوپ لوگوں میں خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ جوں ہی تھوڑی ٹھنڈ پڑتی ہے شہر میں ہر جگہ سوپ کے اسٹالز لگنا شروع ہوجاتے ہیں۔ سوپ سردیوںکی سوغات میں سے ایک ہے۔ مختلف قسم کے سوپ دکانوں پر فروخت ہوتے ہیں جن میں سے چکن کارن سوپ پاکستا ن میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
سوپ صرف سردیوں میں ہی فائدہ مند نہیں ہوتا بلکہ ایک ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ سوپ کا استعمال سرطان(cancer)جیسی بیماری کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔تھائی لینڈ اور جاپان کی ریسرچ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذامیں سوپ کا استعمال صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوپ میں جھینگے،لیمن گراس اور مرچیں شامل کرکے سرطان جیسے مرض کے خلاف لڑا جا سکتا ہے۔ساتھ ساتھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کریمی سوپ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ایسے سوپ کالیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔اگر آپ سوپ پینے کے شوقین ہیں تو ماہرین کا تجویز کردہ سبزیوں کا سوپ اپنی غذا میں ضرور شامل کریں ۔
سردیوں میں بھی سوپ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔سردیوں میں سوپ کا استعمال نزلہ اور زکام سے محفو ظ رکھتا ہے اس کے علاوہ خشکی دور کرنے میں بھی سوپ مفید ثابت ہوتا ہے۔تو اس سال آپ بھی سردیوں میں سوپ کا استعمال زیادہ کریں اور صحت مند اور تندرست رہیں۔۔۔