(وہ مجلسی آداب جو آپ کو ضرور اپنانے چاہیئں (حصہ چہارم
فائل فوٹومحفل کے چندآداب اور اصول ہوتے ہیں اور ان آداب کواپنانے سے نہ صرف دوسرے لوگ متاثر ہونگے بلکہ آپ سے متاثر ہوکر وہ بھی ان آداب پر عمل پیرا ہونگے۔
محفل میں اچھی طریقے سے وقت گزارنے سے میزبان بھی خوش ہوتے ہیں اور آپ کا محفل میں وقت بھی اچھا گزر جاتا ہے۔ ان آداب سے لوگ پر اچھا تاثر جاتا ہے اور اس طرح لوگ آپ کی عزت بھی کرتے ہیں۔
اگر آپ بھی درج ذیل دیے گئے آداب پر عمل کریں تواس سے نہ صرف آپ کا محفل میں وقت اچھا گزرے گابلکہ آپ میزبان سمیت دوسرے لوگ بھی آپ سے خوش ہونگے۔
٭ اگر آپ کے دوست احباب آپ کو کھانے یا دعوت پر مدعو کریں تو کبھی بھی ان کے گھر خالی ہاتھ نہیں جائیں ، اپنے ساتھ کوئی نہ کوئی چیز ضرور لےکر جائیں۔
٭ اگر آپ آنسرنگ مشین استعمال کرتے ہیں تو اس کا استعمال پروفیشنل طریقے سے کریں۔
٭ اگر آپ کسی سے میسج یا فون پر بات کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس شخص سے یہ ضرور پوچھ لیں کہ وہ فارغ ہے کہ نہیں ہے۔
٭ اگر آپ اپنے دوست، باس یا پھر کسی رشتہ دار کے ساتھ ٹیکسی میں سفر کررہے ہیں تو ٹیکسی میں پہلے خود بیٹھیں تاکہ دوسرے شخص کو اندر بیٹھنے میں دقت نہیں ہو۔
٭ اگر آپ سے کبھی کسی کی کال میسڈ ہوجائے تو فوری طور پر اس کو کال بیک کرکے بات پوچھ لیں۔
٭ کسی بھی اجنبی شخص سے گفتگو کے دوران یہ نہیں پوچھیں کہ آپ کا تعلق کہا سے ہے۔
٭ سوشل میڈیا پر حساس مواد شیئر کرنے سے گریز کریں، خاص طور پر اگر آپ کے پاس دفتر کے لوگ ایڈ ہیں تو سوشل میڈیا کا استعمال محتاط طریقے سے کریں۔
٭ اگر موبائل فون میں سگنل کا مسئلہ ہے تو فون پر زور سے بولنے سے گریز کریں۔
٭ اگر آپ کے پاس پالتو جانور ہے اور آپ کو اس سے بہت لگاؤ ہے تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ہرجگہ اس کو ساتھ لے کر جائیں اور اگر آپ کے گھرکوئی مہمان آئے تو کوشش کریں کہ مہمانوں کے سامنے پالتو جانور نہیں آئے کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر کسی کو جانوروں سے لگاؤ ہو۔
٭ دفتر کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی وقت سے پہلے پہنچنے کی عادت ڈالیں۔ اس عادت سے دوسرے لوگ یقیناً بہت متاثر ہونگے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔